پشاور: گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو گولیاں مار کرقتل کر دیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے علاقے سربند میں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے اپنی بہن اور بہنوئی کو گولیاں مار کرقتل کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق سربند کے رہائشی ناصر خان کا اپنے بہنوئی سے گزشتہ کئی عرصے سے گھریلو تنازعہ چلا آرہا تھا۔ آج علی الصبح ملزم نے بہنوئی سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرڈالی جس سے ملزم کی بہن اور بہنوئی کو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ قتل کئے جانے والے افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔