پشاور (جیوڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن پشاور نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ادویات کی خریداری میں خرد برد پر اسٹور کیپر سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ادویات کی خریداری میں مبینہ خرد برد کے الزامات سامنے آنے کے بعد کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران لیڈی ریڈنگ اسپتال کے اسٹور کیپر طارق خان اور نجی میِڈیکل اسٹور کے مالک رفیق خان کو حراست میں لیاگیا۔
دیگر افسران کی گرفتاری کےلئَے بھی کارروائیاں جاری ہیں،لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 100 ملین روپے کی مقامی سطح پر ادویات کی خریداری میں خرد برد کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جس کی شکایت ایک مقامی شہری نے کی تھی۔