پشاور: ڈیوٹی پر مامورٹریفک سارجنٹ فائرنگ سے جاں بحق

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے علاقے رامداس چوک میں ڈیوٹی پر مامورٹریفک سارجنٹ کو موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک آفیسر مسلم خان رامداس چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اچانک دو موٹرسائیکل سوارمسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اسے فوری طورپر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔