پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر پشاور میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی منصوبہ مرتب کر لیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنر پشاور نجیب الرحمن بھگوی نے بتایا کہ عید الضحی کیلئے پشاور پولیس نے خصوصی سکیویرٹی پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت عید سے قبل ہی اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضرورت پڑی تو کینٹ اور اندرون شہر بازاروں میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی اور ناکوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی منڈیاں بھی مخصوص مقامات پر لگانے کی اجازت ہوگی۔ شاہراہوں یا بازاروں میں جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔