پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں شرپسندوں نے بجلی کے دو ٹاورز دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جسے بحال کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بڈھ بیر کے علاقے میرہ بالرزئی اور ماشوگگر میں بجلی کے دو ٹاورز دھماکاخیزمواد نصب کرکے تباہ کر دیے۔
دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں گلبہار، نشتر آباد، لاہوری اور سکندرہ پورا میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ پیسکوحکام کے مطابق 2 گھنٹے میں تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی۔