پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز کی قیادت میں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی، اشتیاق ارمڑ اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں مظاہرین شامی روڈ پر جمع ہوئے جہاں سے انہوں نے واپڈا ہاؤس تک مارچ کیا۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف واپڈا ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا اور واپڈا حکام کے خلاف نعرے لگائے۔ واپڈا حکام نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو واپڈ ہاؤس بلا لیا ہے جہاں انہیں بجلی کی پیداوار، تقسیم اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔