پشاور (جیوڈیسک) آ ل پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن نے پولیو ڈیوٹی سمیت دیگر اضافی ڈیوٹیاں دینے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے قطرے پلانا اساتذہ کا کام نہیں،محکمہ صحت کا کام ہے جبکہ اساتذہ کاکام اسکولوں میں بچوں کو پڑھانا ہے۔
اس لئے اساتذہ کو پولیو ڈیوٹی سمیت دیگر اضافی ذمہ داریوں سے آزاد کیا جائے تاکہ تعلیمی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ صوبے میں تعلیمی ایمر جنسی نافذ ہونے کے دعوے داروں نے اساتذہ کوسکولوں سے ہٹا کر پولیو، الیکشن، مردم شماری جیسے اضافی کاموں میں لگا دیا ہے۔