پشاور : ہنگامی بنیادوں پرانسداد پولیو مہم کا فیصلہ

Polio

Polio

پشاور (جیوڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے پشاور میں خطرنا ک پولیو وائرس پی ون سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پانچ روزہ ایمرجنسی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پشاور کے پانی میں پی ون پولیو وائرس کی مقدار اور اس وائرس کے تیزی سے پھیلا پرشدید تشویش اور پشاورمیں چلائی جانے والی انسداد پولیو مہم پر شدید تحفظات کااظہار کیا گیاہے۔

پولیو کی موجود صورتحال پر عالمی ادارہ صحت کا ڈاکٹر محمد المحمدی کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیو مشن پندرہ روزہ دورے پر پشاور پہنچ گیا ہے جووزیر اعلی ،گورنر اور اعلی صوبائی حکام کے ساتھ ہنگامی ملاقاتیں کرے گا۔