پشاور : تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 13 دکانیں مسمار

Encroachments

Encroachments

پشاور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 13 دکانیں مسمار کردیں۔ ضلعی انتظامیہ نے رات گئے گھنٹہ گھر، ریتی بازار، اندر شہر اور مینا بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ جس میں بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 13 دکانیں اور درجنوں دکانوں کے آگے پڑی تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن پشاورکے عہدیدار اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔