پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 21 افراد گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں زریاب کالونی، فقیر آباد، گڑ منڈی اور قصہ خوانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران غیر قانونی تعمیرات اور دکانوں کے متعدد تھڑے مسمار کر دیئے۔

اس دوران کار سرکار میں مداخلت پر 21 افراد کو گرفتار کیا گیا۔