پشاور: ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل

Fire

Fire

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔

متھرا پولیس کے مطابق حساس ادارے میں کام کرنے والا اہلکار عارف شاہ اپنے بیٹے عادل شاہ اور سعید خان کے ساتھ رکشے میں پیشی کیلئے عدالت جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سےدونوں باپ بیٹےموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔