پشاور واقعہ امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش : قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے پشاور واقعہ کو امن مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دے دیا۔ کہتے ہیں سب کو مل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں کسی کمیونٹی پر نہیں، انسانیت پر حملہ ہوا۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چرچ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں امن نہیں چاہتے۔

پوری قوم کو مل کر ان کی سازشیں ناکام بنانا ہونگی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پشاور واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم متحد اور مسیحی برادری کے ساتھ ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا کہ پشاور حملے سے پاکستانی پرچم کا تقدس پامال ہوا۔ چرچ پر حملہ وحشیانہ اقدام ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماں نے گورنر خیبر پختونخوا سے بھی ملاقات کی۔