پشاور دھماکا : ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی

PESHAWAR Blast

PESHAWAR Blast

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے حساس علاقے باڑہ روڈ پر پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر میں ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے حساس علاقے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک اور زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ یوں مرنے والے لیویز اہلکار وں کی تعداد پانچ تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ روز پشاور کے باڑہ روڈ پر واقع پی اے خیبر ایجنسی کے دفتر پر حملے میں زخمی ہونے والے چودہ افراد میں دس زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں تاحال زیر علاج ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساجد مہمند کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئیعینی شاہدین اور زخمیوں کے بیانات قلمبند کئے۔

جب کہ خود کش حملہ آور کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیجوا دیئے گئے۔ واقعے کے بعد پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے آفس ساٹھ سے زائد قیدیوں کو سینٹرل جیل پشارو منتقل کر دیا گیا ہے۔