پشاور دھماکا : شادی کے دعوت نامے دینے آنے والے 18 افراد بھی ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور دھماکے نے ایک ہی خاندان کے 18 افراد کو بھی نگل لیا۔ یہ بدقسمت خاندان شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنے شب قدر سے پشاور آیا تھا۔ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ہونے والے بم دھماکے سے جہاں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں وہیں۔

ایک ہی خاندان کے 18 افراد بھی لقمہ اجل بنے۔ بم دھماکے کی زد میں آنے والوں میں سے 8 خواتین 7 بچے اور 3 مرد شامل ہیں۔ یہ بدقسمت خاندان شب قدر کے علاقے مٹہ مغل خیل سے شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنے پشاور آیا تھا۔