کراچی (جیوڈیسک) سابق سٹی ناظم کراچی اور جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ پشاور بم دھما کوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو نے کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا، اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ کراچی میں ہولی ٹری نیٹی چرچ پر جماعت اسلامی کے وفد کے دورے کے دوران بشب صادق ڈینئل سے گفتگو کرتے ہوئے نعمت اللہ خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں چرچ پر حملہ قومی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔
انہوں نے سانحے پر مسیحی برادری سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس قومی سانحے پر پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ نعمت اللہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔