پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر پولیس نے ایک گودام سے دھماکہ خیز مواد میں استعمال ہونے والا 11 ہزار کلو گرام کیمیکل اور 43 بنڈل پرائما کارڈ برآمد کرکے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر پشاور اور کوہاٹ ایلیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے ایک گودام سے 283 بوریوں میں بند 11 ہزار کلوگرام بارودی مواد برآمد کیا ہے۔
بوریوں سے کیمیکل اورپرائما کارڈ اور دیگر مواد بھرا ہوا تھا۔ کوہاٹ پولیس نے رنگ روڈ کے ایک مکان پر چھاپہ بارودی مواد کے ساتھ پکڑے گئے گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر مارا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد کے ساتھ استعمال ہونے والا کیمیکل دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال ہو سکتی تھی۔