پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی جعلی ادویات برآمد کرکے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔ پشاور کے علاقے کاکا خیل ٹاون میں ایف آئی اے، پولیس اور محکمہ صحت نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔
جہاں سے ملٹی نیشنل برانڈ کی جعلی ادویات تیار کر کے ملک کے مختلف علاقوں کو سپلائی کی جاتی تھیں۔ چھاپے کے دوران گھر سے لاکھوں روپے کی جعلی ادویات اور بھاری مشینری برآمد کی گئی جبکہ گھر میں موجود ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا۔