پشاور: جعلی دستاویزات پر دبئی جانے والے 20 مسافر جہاز سے اتار لیے گئے

Illegal Travel

Illegal Travel

پشاور (جیوڈیسک) ڈی جی ایف آئی اے کی انسپکشن ٹیم نے جعلی دستاویزات پر پشاور سے دبئی جانے والے 20 مسافروں کو ائیرپورٹ پر جہاز سے اتار لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی انسپکشن ٹیم نے پشاور ایئر پورٹ پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران 20 مسافروں کو جہازوں سے اتار لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ مسافر جعلی دستاویزات پر دبئی روانہ ہو رہے تھے۔ انسپکشن ٹیم نے شفٹ انچارج کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔