پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے چند روز قبل ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے۔
چند روز قبل پشاور کے علاقے چمکنی میں واقع ایک گھر میں نامعلوم شخص فائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں کوئی اور نہیں بلکہ گھر کا سربراہ ابراہیم ملوث نکلا ہے، ملزم کو تمام تر شواہد کی روشنی میں چارسدہ کے علاقے تنگی سے حراست میں لیا گیا ہے، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اس کی بیوی کے حبیب اللہ نامی شخص سے تعلقات تھے، پہلے اس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور حبیب اللہ کو قتل کیا ، اس کے بعد اس نے اپنے بچوں سمیت گھر میں موجود چچازاد کی بیوی اور ایک بچے کو بھی طیش میں آکرگولیاں مار کر قتل کیا۔