پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا کے شہید سیکورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کے ورثاء کو دو ماہ کے اندر شہداء پیکیج دینے کا حکم جاری کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں سیکورٹی اہل کاروں کو شہداء پیکیج نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو دو ماہ کے اندر شہداء پیکیج دینے کا حکم جاری کر دیا۔
وفاقی حکومت نے فاٹا میں سیکورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو شہداء پیکیج کے طور پر 30 لاکھ فی کس دینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر 37 شہداء کے ورثاء نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔