پشاور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے پشاورصدر میں چھاپہ مارکر ایک لاکھ 20 ہزار جعلی ڈالرز برآمد کئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایف آئی اے پشاور حکام کے مطابق کمرشل بنکنگ سرکل نے صدر میں واقع تجارتی مرکز میں چھاپہ مارا۔
جہاں ملزم نصیب خان سے ایک لاکھ 20 ہزار جعلی ڈالرز برآمد کئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جعلی ڈالرز کو منی ایکسچینج میں تبدیل کررہا تھا کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ ایف آئی اے کمرشل بنکنگ سرکل کے مطابق ملزم نصیب خان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔