پشاورفائرنگ ، ابتدائی رپورٹ: اہلکاروں نےبلٹ پروف جیکٹ پہنی تھی نہ اسلحہ تھا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے گذشتہ روز پشتخرہ میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملےکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چارتھی جنہوں نے ایس ایم جی سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز رنگ روڈ پر جس وقت پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نےحملہ کیا۔

اس وقت پولیس اہلکار افطار ی کررہے تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے بلٹ پروف جیکٹس اتاررکھی تھیں اور اسلحہ سائیڈ میں رکھ دیا تھا،یہی وجہ تھی کہ جب دہشت گردوں نےحملہ کیا تو پولیس اہلکاروں کو جوابی کارروائی کا موقع نہ مل سکا۔واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق رنگ روڈ کے اطراف میں ٹارگٹ کلرزکی موجودگی کی اطلاع تھی۔

حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی جو گاڑی میں سوار تھے۔حملہ آورورں نے ایس ایم جی سے فائرنگ کی۔حملہ آوروں نے 16 گولیاں چلائيں اور فائرنگ کے بعد حملہ آور سربند کی طرف فرار ہوئے۔گذشتہ روز دہشت گردی کی اس کارروائی میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔