حیات آباد (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پشاور ہائیکورٹ کے جج زخمی ہو گئے۔
ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم افراد نے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ زخمی جج کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے۔