پشاور (جیوڈیسک) پشاور سے حج کی پہلی فلائٹ اتوار کو جدہ روانہ ہوگی۔ اس سال خیبر پختون خوا سے 28 ہزار سے زائد عازمینِ حجاز مقدس کا رخ کریں گے۔ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے حجاج کرام کی پہلی پرواز اتوار کی دوپہر جدہ کیلئے روانہ ہوگی۔
پہلی پرواز کے ذریعے ججاج حجاز مقدس کا رخ کریں گے۔ سرکاری اسکیم کے ذریعے اس سال صوبے سے 19ہزارجبکہ نجی سکیم کے ذریعے 9 ہزار سے زیادہ عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ 28 ہزار سے زیادہ ججاج کرام کیلئے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر تین ایئر لائنز کی 63 پروازیں اڑان بھریں گی۔