پشاور: دھماکے کیلئے پانچ سو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی خیبر سپرمارکیٹ میں ڈاکٹر کے کلینک میں دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈاکٹر ہارون نے بتایا کہ ان کو ٹیلی فون پر کلینک کو بم سے اڑانے کی دھماکے ملی تھی جس پر انہوں نے فوری طور پر رابطہ کر کے کلینک کی تلاشی کی ہدایت کی۔

تلاشی کے د وران مشکوک مواد ملا جسے قریب ہی کچرے میں پھینک گیا تو دھماکا ہو گیا۔ دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ موقع پر پہنچ گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں پانچ سو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھا۔