پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختوں خواکے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ پشاور میں سیلاب کی بڑی وجہ تجاوزات ہیں بڈھنی نالہ سمیت دوسرے مقامات پرپلوں اور پشتوں کی سطح بلند کی جائے گی۔
پشاور میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے میں ذرائع سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ پشاور میں سیلاب کی بڑی وجہ تجاوزات ہیں ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں اوران کی بحالی پر پوری توجہ دی جائیگی ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرکے متاثرین سیلاب کو امداد فراہم کی۔