پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

Peshawar

Peshawar

پشارو (جیوڈیسک) پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جو عاشورہ محرم کے اختتام تک برقرار رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق شہر میں افغان مہاجرین کی آمدو رفت پر پابندی ہو گی۔

اسلحہ لے کر چلنے، ہوائی فائرنگ، گاڑیوں کے کالے شیشوں، وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ شہر کے اندر کیمیکل اور پٹرول لے کر جانے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔