پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک سو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پشاور کے پوش علاقوں حیات آباد اور فقیر آباد کے 150 گھروں میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جنہیں متعلقہ تھانوں میں منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
مشتبہ افراد کے قبضے سے چار پستولیں اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔