پشاور (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے اسلحہ اسیکنڈل میں ملوث سابق آئی جی ملک نوید کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
سابق آئی جی خیبر پختونخوا ملک نوید کو سخت سیکیورٹی میں پشاور کی احتساب عدالت میں لایا گیا۔ نیب کے وکیل نے ملزم کو مزید چودہ روز ریمانڈ پر حوالے کرنے کی درخواست کی۔
پراسیکیوٹر کے مطابق پولیس کیلئے 58 جاپانی موٹر سائیکلیں خریدی گئیں جو چائنا کی بنی ہوئی نکلیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد سابق آئی جی کو مزید سات روز ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔