پشاور(جیوڈیسک) پشاور میں مسجد حملے اور نماز جمعہ کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کینٹ ایریا اور اندرون شہر کی تمام بڑی مساجد پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
سربند میں مسجد حملے کے بعد قبائلی علاقوں سے آنے والے راستوں کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے، پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔