پشاور نمازہ جنازہ ادا ، پولیس شہروں میں جنگ لڑ رہی ہے، آئی جی

Funeral Prayers

Funeral Prayers

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو جوانوں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔

چمکنی کے علاقے وحید آباد میں شر پسندوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید جوانوں کو سلامی پیش کی جبکہ آئی جی ناصر خان درانی ٫ ایم پی اے شوکت علی یوسفّزئی ، ڈپٹی کمشنر اور پولیس حکام نے شہید جوانوں کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے۔

واضح رہے کہ تھانہ چمکنی کی حدود میں شرپسندوں کی سکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔ نمازہ جنازہ کے بعد آئی جی ناصر درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سرحد پر اور پولیس شہری علاقوں میں شرپسندوں کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔ پولیس باقاعدہ جنگ لڑ رہی ہے ، پولیس اہلکاروں کو پندرہ سو ہلمٹ فراہم کئے جا رہے ہیں۔