پشاور میں قمار بازی کے دو اڈے سیل، کئی افراد گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے دو اڈوں کو سیل کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی گلبہار ڈاکٹر مصطفی نےذرائع کو بتایا کہ رات گئے گلبہار کے علاقہ میں کارروائی کی گئی۔

جس دوران جوئے کے دو اڈوں پر چھاپے مارے گئے۔ ایس پی ڈاکٹر مصطفے کے مطابق چھاپوں کے دوران قمار بازی کے اڈوں سے لیپ ٹاپس برآمد ہوئے جن میں جوئے کے جدید سافٹ ویئرز انسٹال تھے جبکہ اڈوں سے بکیز bookies کے نمبر بھی برآمد ہوئے۔ چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔