پشاور : گڑھی صحبت میں شرپسندوں نے بجلی کا ٹاور دھماکے سے تباہ کر دیا

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور چارسدہ روڈپر شرپسندوں نے بجلی کا ٹاور دھماکے سے تباہ کر دیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 3 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے گڑھی صحبت خان میں شر پسندوں نے بجلی کے چاربڑے کھمبوں کے نیچے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھے تھے۔

ایک پھٹ گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دیگر 3 ٹاورز کے نیچے نصب 3 بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیے گئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دیسی ساختہ بموں میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔