پشاور : غازی آباد سے 6 دستی بم برآمد ، ناکارہ بنا دیئے گئے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ غازی آباد سے 6 دستی بم برآمد ہوئے۔ ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنا دیئے۔

پولیس کے مطابق غازی آباد کے علاقہ میں کھیتوں سے 6 دستی بم برآمد ہوئے۔ جس کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم علاقہ پہنچی اور دستی بم ناکارہ بنا دیئے۔

بم خیبر ایجنسی اور پشاور کے سرحدی علاقوں سے برآمد ہوئے۔ بی ڈی یو کے مطابق بم غیرملکی ساختہ تھے۔ جنہیں شرپسندوں نے ممکنہ طور پرپولیس گرفتاری سے بچنے کےلئے کھیتوں میں چھپایادیاتھا۔