پشاور: غلام احمد بلور کی برتری پر اے این پی کے کارکنوں کا جشن

Peshawar

Peshawar

پشاور میں اے این پی کے غلام احمد بلور کی برتری کی خبروں پر سرخپوش کارکنوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی فاتح امیدواروں کے حامی جشن منارہے ہیں۔ این اے ون پشاور ون پر عام انتخابات میں شکست کھانے والے اے این پی کے غلام احمد بلور کی ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے گل بادشاہ پر برتری کی خبریں آنا شروع ہوئیں۔

تو سرخ پوش کارکن رقص کرتے گلی، کوچوں اور سڑکوں پر نکل آئے۔ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جا رہا ہے اور پارٹی کی کھوئی ہوئی نشست دوبارہ حاصل کیے جانے پر جشن منایا جا رہا ہے۔ نیٹ ساونڈ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کرنے والی جماعتوں کے کارکن جشن منا رہے ہیں۔

اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں۔ نیٹ ساونڈ فوٹیج پی پی 6 فتح کا جشن مناتے ہوئے کئی شہروں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی اور آتشیں اسلحے کی نمائش بھی۔ جن پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔