پشاور: سرکاری ملازمین کا اپ گریڈیشن کیلئے مظاہرہ، خیبر روڈ پر ٹریفک متاثر

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے اپ گرڈیشن اور دیگر مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور خیبرروڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ احتجاج آل ٹیکنیکل اینڈ نان ٹیکنیکل گورنمنٹ ایمپلائز کونسل خیبرپختونخوا کی کال پر کیا گیا۔

سرکاری ملازمین نے جناح پارک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا اور خیبرپختونخوا اسمبلی تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے خیبرروڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھا۔ مظاہرین نے حکومت سے اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی اپ گرڈیشن کرنے اور دیگر مراعات کا مطالبہ کیا۔