پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس نے طالبان سے مذاکرات کے لئے مذاکراتی ٹیم کا اعلان اور بات چیت فوری طور پر شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی پشاور میں منعقدہ اے پی سی میں اے این پی، پی پی پی، جے یو آئی(ف)، جے یو آئی(س)، جے یو پی، مسلم لیگ(ق) اور پختونخوا میپ کے علاوہ سول سوسائٹی اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اے پی سی کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں وفاقی حکومت سے امریکہ کے اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے، تمام مسلح گروپس کومذکرات کی میز پر لانے، خیبرپختونخوا کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنے اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے لئے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔