پشاور میں جی ٹی روڈ پر مسافر بس الٹ گئی، 16 افراد زخمی

Passenger Bus

Passenger Bus

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی مصروف ترین شاہراہ جی ٹی روڈ پر گل بہار پولیس اسٹیشن کے سامنے مسافر بس الٹنے سے 16 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر پشاور بس ٹرمینل کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی۔ بس الٹنے سے 16 مسافر زخمی ہوئے۔

تاہم ذیادہ تر مسافرو ںکو معمولی نوعیت کے زخمی آئے۔ جنہیں اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ پانچ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس تھانہ گلبہار منتقل کردی گئی ہے۔