پشاور : گل آباد سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ گل آباد سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش تھانہ خزانہ کی حدود مین گل آباد کے علاقہ سے ملی ہے۔

کھیتوں سے ملنی والی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تاہم اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کردی ہے۔ اور شناخت کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔