پشاور(جیو ڈیسک)پشاور کوئٹہ ،پنجگور،گوادر،ہنگواورپشاور میں انتخابی مہم کے آخری روزبھی امیدواروں پر حملوں اور دھماکوں کا سلسلہ برقراررہا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آج علی الصباح پشاورکے فقیر چوک میں اے این پی کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکاہوا جس میں ایک شحص زخمی ہوگیا۔کوئٹہ کے علاقیکلی چلتن میں مقامی ٹرانسپورٹر کے گھر پر راکٹ آگرا۔
جبکہ پنجگور کے ہائی اسکول ،گرلز اسکول اور پرائمری اسکول پردستی بم سے حملے کیے گئے۔ تینوں اسکولوں میں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔پنجگور کے علاقے تسپ میں بی این پی عوامی کے امیدواراسد اللہ بلوچ کے گھر کے قریب دھماکا ہوا۔گوادر کے علاقے شمبے اسماعیل میں بھی دھماکا ہوا۔ہنگو کے علاقے سینگڑمیں جمیعت علمائے اسلام کے رہنما ضیا السلام کے گھر کے باہربارودی موادکا دھماکا ہوا۔دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچا۔