پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے پوش علاقے حیات اباد میں پولیس نے سرچ اور گھر گھر آپریشن کے دوران بیشتر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے گرفتار افراد میں کئی اہم لوگ شامل ہیں۔
پولیس کے سرچ آپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت 700 اہلکار شریک ہیں۔ پولیس نے علی الصبح حیات آباد کے فیز پانچ،چھ اور سات میں مشتبہ افراد کے خلاف سرچ اور گھر گھر آپریشن شروع کیا۔
پولیس کے مطابق مزکورہ تینوں فیزوں کو پولیس نے گھیر لیا ہے۔ کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں کئی اہم لوگ شامل ہیں پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں خواتین پولیس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہیں۔