پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی جدید رہائشی بستی حیات آباد میں دستی بم حملے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج کرلیا گیا۔ حیات آباد فیز فور میں گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ نا معلوم شرپسندوں کے خلاف تھانہ حیات آباد میں درج کیاگیا ہے۔
گھر کے مالک نعمان کی جانب سے درج ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل اقدام قتل کی مختلف دفعات عائد کی گئی ہیں۔ منگل اور بدھ کی در میانی شب شرپسندوں نے ایک گھر پر دستی بم پھینکا تھا۔ جس سے گھر کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم حملہ مبینہ طور پر بھتہ دینے سے ا نکار پر کیا گیا۔