پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد سے اغوا ہونے والے ایف آر پشاور کے سرجن ڈاکٹرمجاہد حسین تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر مجاہد حسین کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ تاہم یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ڈاکٹر مجاہد کو حیات آباد سے اغوا کے بعد خیبر ایجنسی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مجاہد ایف آر پشاور کے سرجن کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہیں 15 ستمبر کو گھر جاتے ہوئے حیات آباد کے علاقے سے اغوا کیاگیا تھا۔