پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے حیات آباد اور ناصر باغ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر مقیم 11 افغان باشندوں سمیت 40 افراد گرفتار کرکے 2 پستول، منشیات اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد کرلئے۔
پشاور پولیس نے رات گئے حیات آباد اور ناصر باغ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں غیر قانونی طور پر مقیم11 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 17 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، 10 مشتبہ افراد کو بھی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے 24 غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں، 2 پستول، متعدد کارتوس اور منشیات بھی قبضے میں لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق 2 افراد کو اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے، جن کے قبضے سے 70 سے زیادہ اسمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی قبضے میں لی گئی ہے۔