پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں صحت کا انصاف مہم کا آٹھواں مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
صحت کا انصاف مہم کے آٹھویں مرحلے میں آج 96 یونین کونسلوں میں پولیو سمیت نو امراض سے بچائو کیلئے بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی جبکہ تین لاکھ سے زائد گھروں میں پانی صاف کرنے کی گولیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔
صحت کا انصاف مہم کے موقع پر آج پرائمری سکول بند ہیں جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پابندی کا اطلاق صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک رہے گا۔