پشاور: صحت کا انصاف مہم شروع، موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

Polio

Polio

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں آج سے صحت کا انصاف مہم کا آغاز، سیکیورٹی خدشات پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی، موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

مہم کے دوران پشاور میں 4 لاکھ بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ قبائل سے آنے والے راستوں کی نگرانی سخت کرنے کیلئے پشاور پولیس کے ساتھ ایف سی بھی موجود رہے گی۔

نواحی علاقوں میں امن لشکر رضاکار مہم چلانے میں پولیس کو تعاون فراہم کریں گے۔ صحت کا انصاف پروگرام 26 جنوری کو شروع ہونا تھا۔ تاہم سیاسی جلسے، جلوسوں کے باعث مہم ایک ہفتہ کیلیے ملتوی کی گئی تھی۔