پشاور: صحت کا انصاف مہم کا ساتواں مرحلہ شروع، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں صحت کا انصاف کا ساتواں مرحلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صحت کا انصاف مہم کا ساتواں مرحلہ پشاور شروع ہو گیا ہے جس میں بچوں کو پولیو سمیت مختلف امراض سے بچاو کیلئے ویکسین دی جا رہی ہیں۔

مہم کے موقع پر سرکاری پرائمری سکولوں کو چھٹی دیدی گئی ہے جبکہ شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صحت کا انصاف مہم کے دوران اب تک لاکھوں بچوں کو ویکسین پلائی جا چکی ہے آج بھی 95 یونین کونسلوں میں سات لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔