پشاور: صحت کا انصاف پروگرام، 9 فروری کو دفعہ 144 نافذ کر دی جائے گی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لئے 9 فروری کو دفعہ 144 نافذ کر دی جائے گی۔

پشاور اور نواحی علاقوں میں صحت کا انصاف پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بچوں کو ویکسین پلانے کے لئے 9 فروری بروز اتوار شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر اسلام کے مطابق موٹر سائیکل چلانے پر پابندی صرف ایک دن کے لئے نافذ العمل ہو گی۔ اس موقع پر شہر اور نواحی علاقوں میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کئے جائیں گے۔