پشاور : ہیروئن اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) انٹی نارکا ٹکس فورس پشاور نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیروئن سمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا، تین مسافروں سے ہیروئن سے بھرے 270 کیپسول برآمد کرلئے گئے۔ انٹی نارکاٹکس فورس پشاور کے مطابق تینوں مسافر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے نجی ایئرلائن کی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب، ابوظہبی اور شارجہ جارہے تھے۔

اے این ایف پشاور کے مطابق تینوں مسافروں کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 90 ، 90، کیپسولز برآمد کرلئے گئے۔ اے این ایف کے مطابق مسافروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔