پشاور ہائیکورٹ: ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا کو شوکاز نوٹس

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ 76 افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ملک منظور حسین نے کی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل وقاراحمد نے عدالت 130 افراد سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ عدالت میں لاپتہ افراد سے متعلق محکمہ داخلہ کی خفیہ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے جو سوالات اٹھائے تھے، ان کے جوابات نہیں دیئے گئے۔ عدالت نے رپورٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو واپس کر دی اور پندرہ روز کے اندر وضاحتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا حکام سے حراستی مراکز میں موجود قیدیوں کے تفصیلات طلب کئے تھے۔ تاہم فاٹا سیکریٹریٹ کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت پیش نہیں ہوا۔